نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی
کے سو سال کی تکمیل کی مسرت میں کئی پروگرام پیش کئے جارہے ہے اور اس سلسلہ
میں ماہ نومبر یا دسمبر میں عالمی اردو کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کو
وزیراعلی کی منظوری حاصل ہوچکی
ہے اور انہوں نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اردو زبان یا مسلمانوں کی ترقی کے تعلق سے کوئی
بھی تجویز پیش کی جاتی ہے تو وزیراعلی کے چندرشیکھر راواس کو قبول کرلیتے
ہیں۔57سال میں کسی زبان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ ہے اردو زبان ہے۔